فلسطینیوں پر مظالم، 43اسرائیلی فوجیوں کا احتجاج
اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کئے جانے والی حالیہ کاروائیوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں میں بھی اضطراب پیدا ہو گیا ہے اور صیہونی افواج کے 43افسران کی جانب سے ملک کے وزیر اعظم ، انٹیلی جنس چیف اور دیگر حکام کو
خطوط ارسال کئے گئے ہیں جن میں افواج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا ہے ۔ فوجیوں کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ اسرائیلی ایجنسیز کاروائیوں کے دوران اکثر اوقات بے گناہ فلسطینی شہریوں بھی نشانہ بناتے ہیں۔